پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج اتار چڑھاؤ کی صورتحال ہے اور مجموعی طور پر مندی دیکھی جارہی ہے۔
جمعے کے روز کاروبار کا آغاز 36,547 پوائنٹس سے ہوا تھا اور مارکیٹ شروع سے ہی اتار چڑھاؤ کا شکار رہی۔
کاروبار کے آغاز پر انڈیکس میں 9 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا اور انڈیکس 36556 پر ٹریڈ کرتا رہا جو اب تک کی بلند ترین سطح رہی ہے۔
مارکیٹ سے آخری خبریں آنے تک 100 انڈیکس 143 پوائنٹس کی کمی سے 36,404 پر ٹریڈ کر رہا تھا۔
مجموعی طور پر مارکیٹ میں11,807,630 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 760,039,312 پاکستانی روپے رہی۔