انٹربینک میں ڈالر پاکستان کی تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گیا۔
رپورٹس کے مطابق آج کاروبار کے دوران انٹربینک میں ایک ڈالر 90 پیسے مہنگا ہوکر 169 روپےکا ہوگیا۔
سال2020 میں بھی ڈالر کی قیمت 168 روپے تک اوپر جا کر واپس اس سطح پر گری تھی تاہم مئی کے بعد ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا اور تین مہینوں میں اس کی قدر میں اضافہ16 روپے اضافہ ہو کر 168 روپے کی حد سے تجاوز کر گئی ہے۔