ٓآئندہ 15 روز کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10.50 روپے فی لٹر تک اضافے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطاق اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت خزانہ کو بھیج دی ہے۔
سمری کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے دس روپے اور پٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ فی لٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔
اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 5.50 روپے فی لٹر جب کہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں بھی ساڑھے پانچ روپے فی لٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری موجودہ لیوی اور جی ایس ٹی کے مطابق تیار کی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرولیم لیوی اور جنرل سیلز ٹیکس میں ردو بدل سے قیمتوں میں ردو بدل ہو سکتا ہے۔
قیمتوں کے حوالے سے حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کل کرے گی۔ نئی قیمتوں پر عملدرآمد 16 ستمبر سے ہو گا۔