بھارتی ریاست گجرات اور راجستھان میں موجود ہوا کے کم دباؤ کے اثرات کراچی میں گرمی کی صورت نظر آرہے ہیں جس کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے شہر میں آج مسلسل تیسرے روز بھی شدید گرمی برقرار رہنے کی پیش گوئی کردی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق،آج شہر میں سمندری ہوائیں بند رہیں گی جبکہ ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہوا میں نمی کا تناسب 52 فیصد ہے اور شمال مشرق سے ہلکی ہوائیں چل رہی ہیں۔
محکمہ موسمیات کا بتا ناہے کہ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہےجبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان بڑھنے کا امکان ہے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات کی جانب سے زیریں سندھ ،خطہ پو ٹھو ہار، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔