پاکستان پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف سمیت کوئی بھی جماعت رابطہ کرے گی تو مذاکرات ہو سکتے ہیں۔
پیپلز پارٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم جمہوری جماعت ہیں بات چیت ہر جماعت سے ہو سکتی ہے، ملک اس معاشی اور جمہوری بحران کا شکار ہے۔
سیاسی جماعت نے کہا کہ ملک کی ترقی اور قومی سلامتی کیلیے بات چیت ہو سکتی ہے، پی ٹی آئی کو تصادم کا راستہ چھوڑ جمہوری اور آئینی جماعت بننا ہوگا۔
گزشتہ روز پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے اپنے بیان میں انکشاف کیا تھا کہ آصف علی زرداری کی جانب سے رابطہ کیا گیا جس میں اُن کا کہنا تھا کہ ہماری ترجیح (ن) لیگ کے بجائے پی ٹی آئی ہے۔
شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نے کچھ لوگوں کے ذریعے رات گیارہ بجے رابطہ کیا، پیپلز پارٹی کے رابطے پر دستیاب پارٹی قیادت کو آگاہ کر دیا تھا۔پاکستان پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف سمیت کوئی بھی جماعت رابطہ کرے گی تو مذاکرات ہو سکتے ہیں۔
بعدازاں، پاکستان پیپلز پارٹی نے وضاحت جاری کی تھی کہ آصف علی زرداری نے گزشتہ روز کسی سے رابطہ نہیں کیا، وہ رابطہ کرتے تو سنجیدہ لوگوں کے ذریعے کرتے، انہوں نے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد ارکان کو پہلے حکومت بنانے کی بات کی تھی۔
پیپلز پارٹی کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مسلم لیگ (ن) کو واضح ووٹ دینے کا اعلان کیا ہے، غیر سنجیدہ رہنماؤں کے بیانات پر ترجیح نہیں دی جائے۔