وزیراعظم شہباز شریف نے جیولن تھرو ایتھلیٹ ارشد ندیم کو 25 لاکھ روپے کا انعام دیا ہے خصوصی ملاقات میں وزیراعظم نے قومی ہیرو کو شاباش دی۔
ورلڈ چیمپئن شپ میں جیولن تھرو میں چاندی کا تمغہ جیت کر سبز ہلالی پرچم بلند کرنے والے قومی ہیرو ارشد ندیم کو وزیراعظم شہباز شریف نے 25 لاکھ روپے انعام دیا ہے۔
اسلام آباد میں اس حوالے سے ایک خصوصی ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف نے قومی ہیرو ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا کم وسائل ہونے کے باوجود ورلڈ چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیتنا قابل فخر ہے، آپ کی محنت اور لگن نوجوانوں کیلئےمشعل راہ ہے۔