اشتہار
لاہور میں ادویات کی قیمتوں میں دوماہ کے دوران بیس سے پچیس فیصد اضافہ کر دیا گیا۔ جس سےنہ صرف مریض بے حال ہیں بلکہ میڈیکل اسٹورمالکان بھی پریشان ہیں۔
دواؤں کی قیمت میں پھر اضافہ ہوگیا۔شوگر، بلڈ پریشر، سانس کی تکلیف اور دل کے امراض اور اس سمیت متعدد امراض کی ادویات میں 25فیصد اضافہ کردیاگیا ہے۔
دو ماہ کے دوران ایک نہیں دو بار قیمتوں میں ردو بدل ہوا۔
میڈیکل اسٹور مالکان کہتے ہیں ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی دواؤں کی قیمتیں بڑھاتی ہیں اس میں ان کا کیا قصور۔