سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

رواں ماہ ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں تیسری بار اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد 400 روپے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 62 ہزار900 روپے سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 343 روپے اضافے کےبعد 53927 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

کچھ روز قبل بھی ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمتوں میں 300 روپے اضافہ کیا گیا تھا جس کے بعد سونے کی قیمت 61 ہزار700 روپے ہوگئی تھی۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر اضافہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا ہمیشہ اثر پاکستان کی مارکیٹ پر بھی پڑتا ہے جبکہ ملک میں ادائیگیوں کے توازن میں بڑے خسارے کے باعث روپیے کی قدر میں مسلسل کمی ہورہی ہے۔

قبل ازیں نو اکتوبر کو ڈالر کی قیمت 136 روپے 50 پیسے کی بلند ترین سطح پہ پہنچنے کے باعث سونے کی فی تولہ نرخ میں 1700 روپے تک اضافہ ہوا تھا۔ جس کے بعد فی تولہ سونا پانچ سال کی بلند ترین سطح 62 ہزار روپے تک پہنچ گیا تھا۔

فی تولہ سونے کی قیمت 61650 تک پہنچ گئی. سونے کی قیمت میں تیزی سے اضافے کے باعث اس کی خریداری میں کمی ہونے کا خدشہ ہے کیونکہ سونے کی قیمت میں ایک عرصے سے مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔