پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز دیکھنے میں آیا اس کے ساتھ ساتھ ڈالر بھی مزید سستا ہو گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس میں 472 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا، 100 انڈیکس 78 ہزار 748 کی سطح پرٹریڈ کرتے دیکھا گیا،گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت دن رہا,اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 335 پوائنٹس اضافے سے 78 ہزار 275 پر بند ہوا تھا۔
کاروباری ہفتے میں انڈیکس 710 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 78 ہزار 679 رہی، گزشتہ روز شیئرز بازارمیں 46 کروڑ 97 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے، جن کی مالیت 19 ارب 77 کروڑ روپے سے زائد رہی۔
انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر 10 پیسے مزید سستا ہو گیا، دوران کاروبار ڈالر 278روپے30پیسے میں ٹریڈ ہو رہا ہے،گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 10 پیسے کی کمی واقع ہوئی اور ڈالر278 روپے 40پیسے پربند ہوا۔