ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنلز آج افغانستان، جنوبی افریقہ اور بھارت انگلینڈ کے درمیان آج کھیلے جائیں گے۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل میچ افغانستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان صبح ساڑھے پانچ بجے ٹاروبا میں کھیلا جائے گا۔
دوسرا سیمی فائنل بھارت اور انگلینڈ کے درمیان شام ساڑھے سات بجے پروویڈینس میں ہوگا۔
ایونٹ کا فائنل ہفتہ 29 جون کو برج ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز یہ خبر بھی سامنے آئی تھی کہ ویسٹ انڈیز میں آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ سیمی فائنلز میں فینز دلچسپی نہیں لے رہے ہیں، دونوں سیمی فائنلز کی ٹکٹیں اب بھی فروخت کے لیے دستیاب ہیں۔
افغانستان اور جنوبی افریقہ کے سیمی فائنل کے لیے چار کیٹیگریز کے ٹکٹس دستیاب ہیں، سیمی فائنل کےلیے 55 ڈالرز والے اسٹینڈرڈ، 210 ڈالرز والے پریمیئم ٹکٹس تاحال فروخت نہ ہوسکے۔
سیمی فائنل کے 200 ڈالر کا پارٹی اسٹینڈ اور 800 ڈالر کا کلب اسٹینڈ بھی فروخت کےلیے دستیاب ہے۔