راولپنڈی: پاکستان سپر لیگ کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں اور ایونٹ کے 15ویں میچ میں آج کراچی کنگز اور پشاور زلمی آمنے سامنے ہوں گے۔
کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان میچ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شام سات بجے کھیلا جائے گا۔ کراچی کنگز کے پاس بابراعظم، شرجیل خان، ڈیلپورٹ اور ایلیکس ہیلزجیسے بڑے نام ہیں۔ کراچی کنگز کے پاس محمد عامر اور کرسن جارڈن جیسے وکٹیں اڑانے والے باولرز ہیں۔
پشاور زلمی کے پاس کامران اکمل، شعیب ملک، لیونگ اسٹون جیسے مایہ ناز بلے باز ہیں۔ باولنگ میں زلمی کے پاس وہاب ریاض اور حسن علی ہیں۔
پوائنٹس ٹیبل پرزلمی پانچ پوائنٹس کے ساتھ چوتھے اورکراچی کنگز چار پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن پربراجمان ہیں۔