پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کا آغاز منفی انداز میں ہوا ہے۔
بدھ کے روز کاروبار کا آغاز 29 ہزار 809 کی سطح پر ہوا جس میں ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران مندی کا رجحان دیکھا گیا۔
اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 22 پوائنٹس کی کمی کے بعد 29 ہزار 787 کی سطح پر دیکھا گیا ہے۔
گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج گراوٹ کا شکار رہی اور کاروبار کا اختتام 247 پوائنٹس کی کمی پر ہوا۔
منگل کو کاروباری ہفتہ کے دوسرے روز اسٹاک مارکیٹ میں ملا جُلا رجحان رہا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 30 ہزار 57 پوائنٹس پر ہوا اور ابتدا میں ہی انڈیکس مثبت زون میں پہنچ گیا اور کاروبار میں تیزی نظر آئی۔