کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھی گئی۔
آج جب مارکیٹ کھلی تو37983 پر تھا اور پہلے ہی گھنٹے میں 100 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
گزشتہ ہفتے کورونا وائرس کے سبب غیر یقینی کی صورتحال پیدا ہوگئی تھی جس کے مارکیٹ پر منفی اثرات مرتب ہوئے اور انڈیکس مسلسل گراوٹ کا شکار رہا۔
ایک ہفتہ مندی کے بعد آج جب مارکیٹ کھلی تو سرمایہ کار کافی متحرک رہے اور انڈیکس میں بھی بتدریج اضافہ ہوا۔
مارکیٹ سے آخری خبریں آنے تک625 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا اور25,727,690 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 1,223,918,297 پاکستانی روپے رہی۔