ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی فاروق ستار نے وزیراعظم شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو عہدے سے ہٹانے کے فیصلے پر نظرثانی کریں اور انہیں دوبارہ منصب پر بحال کیا جائے۔
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما امین الحق نے اپنے بیان میں کہا کہ گورنر سندھ کی تبدیلی کے معاملے پر وزیراعظم سے ملاقات میں تحفظات کا اظہار کیا جائے گا، اور پارٹی کو اعتماد میں لیے بغیر کیے گئے فیصلے پر تشویش پائی جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کو اعتماد میں لیے بغیر گورنر سندھ کو ہٹایا گیا، جبکہ کوشش کی جائے گی کہ آئندہ بھی گورنر سندھ کا عہدہ ایم کیو ایم پاکستان کے پاس ہی رہے۔
امین الحق نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کی ناقص کارکردگی کے باعث ترقیاتی منصوبے تاخیر کا شکار ہیں، جس سے عوامی مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے۔
دوسری جانب فاروق ستار نے بھی اس معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کو چاہیے کہ وہ اس فیصلے پر نظرثانی کریں اور کامران ٹیسوری کو دوبارہ ان کے عہدے پر تعینات کیا جائے۔