کے الیکٹرک نے گزشتہ سات سال کے ٹیرف ایڈجسٹمنٹس کی مد میں مجموعی طور پر 58 ارب 95 کروڑ روپے کی منظوری کے لیے نیپرا میں درخواست جمع کرا دی ہے، جس پر سماعت 22 اپریل 2026 کو مقرر کی گئی ہے۔
درخواست کے مطابق کے الیکٹرک نے 2017 سے 2023 کے عرصے کے لیے بھاری مالی ایڈجسٹمنٹ کی منظوری طلب کی ہے، جس میں ایکسچینج ریٹ، ورکنگ کیپیٹل اور سرمایہ کاری سے متعلق اخراجات شامل کیے گئے ہیں۔
کمپنی نے اینڈ آف ٹرم ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 43 ارب 62 کروڑ روپے کی منظوری مانگی ہے، جبکہ ٹیکس اور دیگر پاس تھرو اخراجات کے تحت مزید 15 ارب 32 کروڑ روپے کی ادائیگی کی درخواست کی گئی ہے۔
نیپرا کے مطابق اس درخواست پر باضابطہ سماعت 22 اپریل 2026 کو ہوگی، جبکہ اس حوالے سے عوام اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے بھی آراء طلب کر لی گئی ہیں تاکہ تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا سکے۔