کراچی میں منکی پاکس کا دوسرا کیس سامنے آ گیا ہے، جس کے بعد شہر میں صحت سے متعلق خدشات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
سندھ انفیکشن ڈیزیز اسپتال کے ایم ایس کے مطابق 22 سالہ نوجوان میں ایم پاکس کی تصدیق ہوئی ہے، جسے فوری طور پر طبی نگرانی میں لے لیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ متاثرہ مریض بفر زون کا رہائشی ہے، اور رپورٹ مثبت آنے کے بعد اسے آئسولیشن میں منتقل کر دیا گیا ہے تاکہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔
ایم ایس کے مطابق متاثرہ شخص کی کوئی حالیہ سفری ہسٹری سامنے نہیں آئی، جس کے باعث مقامی سطح پر وائرس کے پھیلاؤ کے خدشات کو مزید تقویت ملی ہے۔
سندھ انفیکشن ڈیزیز اسپتال کے حکام کے مطابق کراچی میں ایم پاکس کا پہلا کیس مارچ میں رپورٹ ہوا تھا، جبکہ یہ دوسرا کیس موجودہ صورتحال میں نگرانی کے نظام کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔