مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ کشیدہ صورتحال کے باعث پاکستان میں فضائی آپریشن شدید متاثر ہوا ہے، جس کے نتیجے میں آج ملک بھر سے مجموعی طور پر 37 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔
فضائی حکام کے مطابق کراچی سے جدہ، نجف، ابوظبی، مدینہ، شارجہ اور دبئی کے لیے جانے والی 11 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں، جبکہ لاہور سے دبئی، فجیرہ، کویت اور شارجہ کے لیے 8 پروازیں بھی متاثر ہو کر منسوخ کر دی گئی ہیں۔
اسی طرح اسلام آباد سے کویت، العین، فجیرہ اور بحرین جانے والی 10 بین الاقوامی پروازیں منسوخ کی گئی ہیں، جبکہ اسلام آباد سے کراچی اور گلگت کے لیے 7 اندرونِ ملک پروازیں بھی متاثر ہوئیں۔
مزید برآں لاہور سے کراچی اور اسکردو جانے والی 4 پروازیں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں، جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق خطے میں جاری غیر یقینی صورتحال کے باعث فلائٹ شیڈول متاثر ہوا ہے، جبکہ مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ روانگی سے قبل اپنی پروازوں کی تازہ ترین صورتحال متعلقہ ایئر لائن سے ضرور معلوم کریں۔