محکمۂ صحت سندھ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ کراچی میں رواں سال ڈینگی سے پہلی ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے، جس کا تعلق ضلع شرقی سے تھا، جس کے بعد شہری سطح پر تشویش میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
ترجمان کے مطابق سندھ بھر میں رواں سال ڈینگی کے مجموعی طور پر 198 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، جن میں سے صرف کراچی میں 163 کیسز سامنے آئے ہیں، جو شہر میں بیماری کے پھیلاؤ کی نشاندہی کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ حیدرآباد ڈویژن میں ڈینگی کے 24 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، جبکہ دیگر علاقوں میں بھی کیسز کی تعداد سامنے آ رہی ہے۔
ترجمان کے مطابق میرپورخاص ڈویژن سے 8 اور سکھر ڈویژن سے 3 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس سے صوبے کے مختلف علاقوں میں ڈینگی کے پھیلاؤ کا دائرہ وسیع ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔