امریکا، ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے باوجود آج ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں منفی رجحان دیکھنے میں آیا ہے، جس سے سرمایہ کاروں کے محتاط رویے کی عکاسی ہو رہی ہے۔
مارکیٹ اعداد و شمار کے مطابق جاپان کا نکئی اور شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس تقریباً 0.8 فیصد کمی کے ساتھ بند ہوئے، جبکہ جنوبی کوریا کا کاسپی انڈیکس 1.76 فیصد تک گر گیا۔
اسی طرح بھارت کے سینسیکس میں بھی 1 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس 0.4 فیصد نیچے آ گیا، جس سے خطے بھر میں دباؤ کا رجحان ظاہر ہوا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز ملا جلا رجحان دیکھا جا رہا ہے، جہاں سرمایہ کار محتاط انداز میں لین دین کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1 لاکھ 65 ہزار 811 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، جو مارکیٹ کی حالیہ سمت کا عندیہ دیتا ہے۔