سری نگر میں مقبوضہ کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے اسے ایک اہم سفارتی پیش رفت قرار دیا ہے۔
عمر عبداللہ نے کہا کہ یہ تسلیم کرنا ہوگا کہ پاکستان نے وہ کردار ادا کیا جو دیگر ممالک انجام نہیں دے سکے، جبکہ بھارت کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات اس کی کمزوری بن کر سامنے آئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جنگ کا تقاضا صرف اسرائیل کی جانب سے تھا، اور اگر بھارت اسرائیل کے قریب نہ ہوتا تو وہ بھی وہی کردار ادا کر سکتا تھا جو پاکستان نے کیا۔
وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر کا کہنا تھا کہ جنگ بندی کا ہونا ایک مثبت پیش رفت ہے، اور یہ خوش آئند ہے کہ اس میں پاکستان نے اپنا مؤثر کردار ادا کیا۔