عباسی شہید اسپتال میں ڈاکٹروں نے جاری احتجاج کے باعث او پی ڈیز کا بائیکاٹ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق کے ایم سی کے سب سے بڑے اسپتال عباسی شہید میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال آج ساتویں روز میں داخل ہوگئی ہے۔ڈاکٹروں نے احتجاج کرتے ہوئے او پی ڈیز کا بائیکاٹ کر دیا ہے۔
انتظامیہ اور ڈاکٹرز ایکشن کمیٹی کے درمیان ہونے والے مذاکرات ناکام ہو گئے ۔ ڈاکٹرز کا مؤقف ہے کہ انتظامیہ نے مذاکرات کے بجائے دھمکیاں دینے کے لیے بلایا تھا۔ ینگ ڈاکٹر وں کا کہنا ہے انتظامیہ نے کام نہ کرنے کی صورت میں نوکری سے نکالنے کی دھمکی دی ہے۔
ڈاکٹرز ایکشن کمیٹی کے مطابق انتظامیہ نے تنخواہ دینے کے بجائے اسپتال سے نکالنے کی دھمکی دی ہے۔