خیبرپختونخوا کے 25 اضلاع میں آج سے تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز

خیبرپختونخوا کے 25 اضلاع میں آج سے تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے 25 اضلاع میں آج سے تین روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہو گئی ہے جو 18 بندوبستی اور 7 قبائلی اضلاع میں چلائی جائے گی۔

مہم کے دوران تربیت یافتہ پولیو اہلکاروں کی 27 ہزار 175 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو پانچ سال سے کم عمر کے 55 لاکھ بچوں کو انسداد پولیو قطرے پلائے جانے کا ٹارگٹ پورا کریں گی. جس میں قبائلی اضلاع کے آٹھ لاکھ بچے بھی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ افغان پناہ گزین اور ٹی ڈی پی کیپموں میں بھی بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

دوسری جانب لیویز اور خاصہ دار فورس کا پولیو مہم سے احتجاجاََ بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔ لیویز خاصہ دار فورسکے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ پولیو مہم کے دوران ڈیوٹی دیں گے اور نہ ہی بچوں کو پولیو قطرے پلوائیں گے، جب تک صوبائی حکومت ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کرتی تب تک پولیو مہم سے بائیکاٹ رہے گا۔