عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں ایک دن کمی کے بعد پھر اضافہ ہو گیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط کے سونے کی فی تولہ قیمت 900 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 15 ہزار 700 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 772 روپے اضافے سے ایک لاکھ 84 ہزار 928 روپے ہو گئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 9 ڈالر کمی کے بعد 2037 ڈالر فی اونس پر آ گئی ہے۔
دوسری جانب سونے کی قیمت میں اضافے کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2570 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2203.36 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔