کراچی شہر قائد کے مختلف علاقوں میں بوند اباندی کا سلسلہ شروع ہوگیا، محکم موسمیات کی دوپہر دو بجے سے تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھہ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں بارش برسانے والے بادلوں کی انٹری ہوگئی ، جس کے ساتھ ہی مختلف علاقوں میں بوند اباندی کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
صدر، گڈاپ،سرجانی،تیسرٹاؤن، سائٹ ، لانڈھی،کورنگی،شاہ فیصل کالونی،گلستان جوہر،قائد آباد میں ہلکی بارش موسم خوشگوار ہوگیا۔
میئرکراچی مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ مارچ میں بارشیں غیرمتوقع ہیں، چیلنج سے نمٹنے کی تیاری کرلی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کے مضافات میں ژالہ باری کے بھی امکانات موجود ہیں، کراچی اورمضافات میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ کل تک جاری رہے گا ، بارش کے بعد سردی کی جزوی لہر بھی آ سکتی ہے۔