ڈھاکہ بنگلہ دیش کی ایک کثیر المنزلہ عمارت میں آگ لگنے سے 43 سے زائد افراد جاں بحق ہو گئے۔
بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کی ایک 7 منزلہ عمارت میں قائم ریسٹورنٹ میں آگ لگی جس نے عمارت کے دوسرے حصوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
ریسٹورنٹ میں رات گئے خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں 43 سے زائد افراد جھلس کر جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہوئے جن میں متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔
13 فائر فائٹنگ یونٹس کی 2 گھنٹے کی محنت کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا اور جلی ہوئی عمارت سے لوگوں کو بچانے کے لیے کرین کا استعمال کیا گیا۔
بچ جانے والے شخص نے کہا کہ میں نے کچن میں جا کر کھڑکی توڑی اور خود کو بچانے کے لیے باہر چھلانگ لگا دی۔