کراچی: شہر قائد میں موبائل فرینڈ شپ نے تین بچوں کے باپ کی جان لے لی۔ پولیس نے قتل کے مبینہ ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے جو آپس میں سگے بھائی ہیں۔
پولیس کی جانب سے بتایا ہے کہ بہن سے موبائل فون پر دوستی رکھنے کے جرم میں ملوث تین بچوں کے باپ کو بھائیوں نے اغوا کرکے قتل کردیا تھا۔
پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے مقتول کو پہلے اغوا کیا اوراس کے بعد قتل کرکے نعش ملیر ندی میں پھینک دی تھی۔
حکام کے مطابق پولیس نے مقتول عمران کے قتل میں ملوث تینوں ملزمان کو گرفتار کرکے ان کی نشاندہی پر نعش ملیر ندی سے برآمد کرلی ہے۔ نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔