اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان کا اپنے فیصلے میں کہنا ہے کہ چوہدری شجاعت پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر برقرار ہیں۔
چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے چودھری شجاعت حسین کو پارٹی صدارت سے ہٹانے سے متعلق کیس کا محفوظ شدہ فیصلہ سنا یا , الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سینٹرل ورکنگ کمیٹی کی کارروائی کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ق کی مرکزی جنرل کونسل کے اجلاس میں چوہدری شجاعت حسین کو پارٹی صدارت ہٹا کر ان کے بھائی چوہدری وجاہت حسین کے حوالے کردی گئی تھی ۔چودھری شجاعت نے پارٹی صدارت سے ہٹانے کے خلاف الیکشن کمیشن کو درخواست دی تھی۔الیکشن کمیشن نے حکم امتناع پر چودھری شجاعت حسین کو بحال کیا تھا۔