سرگودھا کے نواحی علاقے بھاگٹانوالہ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک شخص نے مبینہ طور پر کلہاڑی کے وار کر کے اپنی بیوی اور پانچ بچوں کو قتل کر دیا۔
پولیس حکام کے مطابق ابتدائی اطلاعات سے معلوم ہوا ہے کہ ملزم کو اپنی بیٹی کے کردار پر شک تھا، جس کے باعث اس نے مبینہ طور پر کلہاڑی کے وار کر کے اپنے چار بیٹوں، ایک بیٹی اور بیوی کو قتل کر دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ملزم نے خود کو بھی زخمی کر لیا جس کے بعد اسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
حکام کے مطابق ملزم شدید زخمی ہے اور اس کی حالت بہتر ہونے کے بعد اس سے مزید تفتیش کی جائے گی تاکہ واقعے کی مکمل وجوہات سامنے آ سکیں۔
دوسری جانب مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں جبکہ جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں ایک سے 16 سال کے درمیان بتائی جا رہی ہیں۔