ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب کے مشرقی شہر الجُبیل میں واقع ایک تیل تنصیب پر بڑی آگ بھڑک اٹھی ہے، جس کے شعلے دور دور تک دیکھے جا سکتے ہیں اور دھوئیں کے بادل فضا میں پھیل گئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق آگ کی ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے، تاہم اس واقعے کی وجہ کے بارے میں کوئی واضح معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔
دوسری جانب سعودی عرب کی وزارت دفاع نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایئرڈیفنس نظام نے مشرقی علاقے پر فائر کیے گئے سات بیلسٹک میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کر دیا۔
وزارت دفاع کے مطابق تباہ کیے گئے میزائلوں کا ملبہ ایک توانائی سے متعلق تنصیب پر گرا، جس کے باعث ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔