وزیر اعظم عمران خان نے جموں کشمیر پر سلامتی کونسل کےاجلاس کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کی تکالیف کا ازالہ کرناعالمی ادارے کی ذمہ داری ہے۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ٹوئٹ میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر سلامتی کونسل اجلاس کا خیر مقدم کرتا ہوں، پچاس سال میں پہلی بار دنیا کے بڑے سفارتی فورم پر مسئلہ کشمیر اٹھایا گیا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ اقوام متحدہ کی 11 قراردادوں میں کشمیریوں کے حق خود ارادیت کا عزم کیا گیا، سیکیورٹی کونسل کا اجلاس اقوام متحدہ کی قراردادوں کی یاد دہانی ہے،انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی تکالیف کا ازالہ کرنا اور تنازعے کا حل عالمی ادارے کی ذمہ داری ہے۔