صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سی پیک اتھارٹی آرڈیننس پر دستخط کردیئے ہیں جس کے تحت وزیراعظم عمران خان 4 سال کے لیے اتھارٹی کے چیئرپرسن ہوں گے۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سی پیک اتھارٹی آرڈیننس پر دستخط کردیئے ہیں جس کے بعد اب یہ آرڈیننس نافذ ہوگیا ہے۔ سی پیک اتھارٹی آرڈیننس کو قومی اسمبلی اور سینیٹ اجلاس نہ ہونے پر لایا گیا ہے۔
آرڈیننس کے تحت سی پیک اتھارٹی کا اطلاق پورے پاکستان میں ہوگا اور سی پیک اتھارٹی 10ارکان پر مشتمل ہوگی، سی پیک اتھارٹی کا چیف ایگزیکٹو 20 گریڈ کا سرکاری افسر ہوگا، جب کہ وزیراعظم عمران خان 4 سال کے لیے اتھارٹی کے چیئرپرسن ہوں گے، وزیراعظم ہی اتھارٹی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز اور ارکان کی تعیناتی کریں گے، سی پیک سے متعلق کوئی بھی فیصلہ اتھارٹی کے اکثریتی ارکان کی منظوری سے ہوگا۔