بولیویا کے صدرایوو موریلز نے آرمی چیف کے مطالبے پر استعفی دیا۔ استعفے کا مقصد ملک میں استحکام برقرار رکھنا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق بولیویا کے صدرایوو موریلز نے آرمی چیف کے مطالبے پر استعفی دیا۔ جنرل ولیمز کے مطابق داخلی صورتحال پر صدر موریلز سے استعفے کا مطالبہ کیا ۔استعفے کا مقصد ملک میں استحکام برقرار رکھنا ہے ۔ صدر موریلز کے دوبارہ متنازع انتخاب پر ہنگامے پھوٹ پڑے تھے۔
سرکاری ٹی وی سے خطاب کرتے ہوئے بولیویا کے صدر اوو موریلز نے کہا ہے کہ ملک کی بہتری کے لیے میں اپنے عہدے سے استعفا دے رہا ہوں۔
صدر ایو موریلز رواں سال اکتوبر میں بولیویا کےصدر منتخب ہوئے تھے انتخابات کے بعد بولیویا کی اپوزیشن اور مظاہرین نے الزام عائد کیا تھا کہ انتخابی حکام نے ووٹوں کی گنتی میں ہیرا پھیری کرکے موریلز کا کامیاب کرایا ہے۔
واضح رہے کہ تحریک برائے سوشلزم کے رہنما اوو مورالس چوتھی مرتبہ بولیویا کے صدر منتخب ہوئے تھے۔