آسٹریلیا کی ریاست نیوساؤتھ ویلز اورکوئنزلینڈ کے جنگلات میں نومبر سے لگی آگ پر تاحال قابو نہیں پایاجاسکاہے۔
آگ سڈنی سے 90 کلومیٹر مغرب کی جانب بڑھ رہی ہے ، فائر فائٹرز شعلوں کے سامنے بے بس نظر آر ہے ہیں۔
جنگلاتی آگ سے اب تک 51 لاکھ ایکڑ رقبہ راکھ بن چکا ہے جبکہ 688 مکانات تباہ ہوگئےاور6 افراد بھی لقمہ اجل بن چکے ہیں۔