کیلیفورنیا: ‘پیراسائیٹ ‘ نے بہترین فلم ، بریڈ پٹ نے بہترین معاون اداکاراور جیکوئن فینکس نےفلم ‘جوکر’ کے لئےبہترین اداکار کا آسکرایوارڈ جیت لیا۔
تفصیلات کے مطابق آسکر ایوارڈزمیں ‘پیراسائیٹ ‘ نے بہترین فلم کا ایوارڈاپنے نام کرلیا ۔ جیکوئن فینکس نے فلم ‘جوکر’ کے لئے بہترین اداکار اور بریڈ پٹ نے ” ونس اپون اے ٹائم ان ہالی ووڈ ” میں معاون کردارکے لئے بہترین اداکار کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔ جبکہ لورا ڈرن نے فلم میریج اسٹوری میں معاون اداکارہ کا ایوارڈ حاصل کیا ۔کیلیفورنیا کے مشہور ڈولبی تھیٹر میں منعقدہ اس اسٹار زپر مشتمل ایونٹ میں دنیا بھر کی کئی مشہور شخصیات نے شرکت کی۔
بریڈ پٹ نے بطور اداکار اپنا پہلا اکیڈمی ایوارڈ جیتا ہے جبکہ اس سے قبل یہ “12 ائیرز آ سلیو” پربطورپروڈیوسر آسکر ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے تھے۔
فلم ’جوکر‘ میں عمدہ اداکاری کےلئے، جیکوئن فینکس نے بہترین اداکار کا اکیڈمی ایوارڈ جیتا۔ وہ ‘ہیتھ لیجر’ کے بعد ‘جوکر’ کے کردار کےلئے آسکر جیتنے والے دوسرے اداکار بن گئے ہیں۔
بہترین ساونڈمکسنگ کا ایوارڈ 1917کےنام ہوا،فلم اب تک دو آسکر ایوارڈ جیت چکی ہے۔بہترین اینیمیٹڈ فلم کےلئے ” ٹوائے اسٹوری 4″ نے ایوارڈ حاصل کیا۔
یاد رہے کہ بہترین اداکارکے لئے انٹونیوبینڈیرس، لیونارڈو ڈی کیپریو، ایڈم ڈرائیور، جیکن فینکس اور جوناتھن پرائس کے درمیان مقابلہ تھا جبکہ بہترین اداکارہ کے لئے سنتھیااریوو، اسکارلٹ جوہانسن، سورس رونن، شارلیز تھیرون اور رینی زیل ویگر امیدوار تھیں۔