لاہور:پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار محمد علی کو مداحوں سے بچھڑے آج 14برس بیت گئے۔
پاکستان فلم انڈسٹری کے عروج کی داستان اداکار محمد علی کے ذکر کے بغیر ادھوری ہو گی، ریڈیو پاکستان سے فنی کیریئر کا آغاز کرنے والے محمد علی کو جذبات کے اظہار اور مکالموں کی بھرپور ادائیگی پر کمال حاصل تھا اور یہی خوبی محمد علی کو فلمی دنیا میں کھینچ لائی۔
انیس سو باسٹھ میں بننے والی فِلم ‘چراغ جلتا رہا’ ان کی پہلی فلم رہی،فلم سمیت ہر شعبے میں کامیاب زندگی بسر کرنے والے شہنشاہ جذبات محمد علی ے تمغہ امتیاز سمیت کئی ملکی اور بین الاقوامی اعزازات اپنے نام کئے۔
محمد علی نے انسانیت کی خدمت کیلئے فلاحی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، لوگ اس عظیم فنکار کے دنیا سے جانے کے بعد بھی ان کی خدمات ے معترف رہے۔