لاہور: مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے بری خبر ، بجلی 4 روپے 46 پیسے فی یونٹ تک مہنگی ، نیپرا نے منظوری دیدی ۔
مالی سال 23-2022 کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ ، مختلف کیٹگریز کی مد میں 1روپے 49 پیسے سے لے کر 4 روپے 46 پیسے فی یونٹ تک بجلی مہنگی کر دی گئی ۔
ڈسکوز نے نیپرا کو مالی سال 23-2022 کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست دی تھی ، اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہو گا ۔ قیمتوں میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہو گا ۔