مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ لوگ جانتے ہیں ایک شخص نے 4سالوں میں پاکستان کا کیا حشر کر گیا ہے، پاکستان کو مشکلات سے ہم نکالیں گے۔
لندن میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران جب ان سے یہ سوال کیا گیا کہ کیا وہ پاکستان کے مسائل کا ذمہ دار جنرل باجوہ اور جنرل فیض کو سمجھتے ہیں، جن کا نام آپ نے گوجرانوالہ کی تقریر میں لیا تھا؟ تو انھوں نے مسکراتے ہوئے اس کا جواب دیا کہ جی، آپ سب جانتے ہیں، سب واقف ہیں، اب نہ کسی کی شکل چھپی ہوئی ہے نہ نام چھپا ہوا ہے، آپ نے پاکستان کو اپنی ذات کے گرد گھمایا ہے،اس قوم کے ساتھ گھناؤنا مذاق کیا گیا ہے۔