اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف کی ایم ڈی کرسٹالینا جارجیوا سے رابطہ کرکے ساڑھے چھے ارب ڈالرز قرض بحالی کیلئے مدد مانگ لی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف کی ایم ڈی کرسٹالینا جارجیوا سے رابطہ کیا، رابطے میں ایم ڈی آئی ایم ایف سے 9واں جائزہ مکمل کرنے میں مددمانگ لی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے وزارت خزانہ کو بجٹ آئی ایم ایف کیساتھ ملکر تیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ تفصیلات آئی ایم ایف کے ساتھ شیئر کی جائیں گی۔
ذرائع نے بتایا کہ ایکسٹرنل فنانسنگ کے معاملے پرآئی ایم ایف کے مطالبات برقرار ہے ، آئی ایم ایف ایکسچینج ریٹ میں انٹر اور اوپن مارکیٹ ریٹ کا فرق ختم کرانا چاہتا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کے ساتھ آئی ایم ایف کا پروگرام ختم ہونےمیں 30 روز باقی ہے۔