کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے تصدیق کی ہے کہ چین سے پاکستان کو کمرشل قرض کی مد میں 1 ارب ڈالرز موصول ہوگئے۔
ترجمان اسٹیٹ بینک عابد قمر کے مطابق پاکستان نے رواں ہفتے چین کو پیشگی ادائیگی کی تھی، 1 ارب ڈالرز موصول ہونے سے متعلق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بتا دیا تھا۔
اس سے قبل 20 اپریل کو چین سے کمرشل قرض کی مد میں 30 کروڑ ڈالر موصول ہوئے تھے۔ اسٹیٹ بینک نے بتایا تھا کہ چین سے تجارتی قرض کی مد میں 30 کروڑ ڈالر موصول ہونے کے بعد بینک کے ذخائر میں 39 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوگیا۔
اسٹیٹ بینک کے ذخائر 4.03 ارب ڈالر سے بڑھ کر 4.43 ارب ڈالر ہوگئے تھے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 60 لاکھ ڈالر اضافے سے 5 ارب 53 کروڑ 20 لاکھ ڈالر ہوگئے تھے۔ مجموعی ملکی ذخائر 40 کروڑ ڈالر اضافے کے بعد 9 ارب 96 کروڑ 40 لاکھ ڈالر ہوئے تھے۔