کراچی: محکمہ موسمیات نے ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں جولائی کی ابتداء میں مون سون کی بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جولائی سے شروع ہونے کا امکان ہے جبکہ پاکستان کے مختلف علاقوں میں بارش معمول کے مطابق ہوں گی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کراچی کا موسم جزوی ابر آلود گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانےکا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد، ہوا 8 نارٹیکل مائل فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صبح اور شام کے اوقات میں ملک کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی کا امکان ہے جبکہ بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا، آزاد جموں کشمیر میں معمول سے زیادہ بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ اور بلوچستان کے جنوب مغربی حصے میں بارش معمول سے کم رہنے کا امکان ہے۔