کراچی وزیرِ اعظم شہباز شریف آج کراچی پہنچیں گے جہاں وہ پاک بحریہ کے جنگی بحری جہاز طارق کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف آج کراچی کا ایک روزہ دورہ کریں گے وفاقی وزرا بھی شہبازشریف کے ہمراہ کراچی جائیں گے۔
دورے میں وزیرِ اعظم کراچی میں پاک بحریہ کے جنگی بحری جہاز طارق کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔
پی این ایس طارق ملجم کلاس کارویٹ جنگی جہاز ان چار بحری جہازوں میں سے ایک ہے، جو ترکیہ ٹیکنالوجی کی منتقلی کے معاہدے کے تحت ترکیہ اور پاکستانی انجنئرز مل کر بنا رہے ہیں۔
تقریب میں ترک نائب صدر جودت یلماز بھی تقریب میں شرکت کریں گے۔
دورے کے دوران وزیرِ اعظم شہباز شریف سے کراچی میں ترک نائب صدر کی ملاقات بھی ہوگی ، پاکستان اور ترکی میں دفاع سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کیلئے مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط متوقع ہیں۔
شہباز شریف کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نمائندہ وفد سے بھی ملاقات کریں گے۔