پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت میں ترقی کی وسیع گنجائش موجود۔چا ئنہ میڈ یا گرو پ کی رپورٹ کے مطا بق 2021 میں پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کا حجم تقریباً 3.5 بلین امریکی ڈالر تھا اور 2030 تک اس میں 17 گنا اضافہ متوقع ہے۔
ای کامرس کی مثال لیں تو پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف اکنامک ڈویلپمنٹ کی ایک رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ پاکستان میں ای کامرس میں ترقی کی نمایاں صلاحیت موجود ہے اور یہ معیشت میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔
توقع ہے کہ پاکستان کی ای کامرس مارکیٹ کی آمدنی 2023 تک 6.23 فیصد سالانہ شرح نمو کے ساتھ 6.4 بلین امریکی ڈالر تک پہنچ جائے گی۔