قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔
پاکستان سپرلیگ 9 کے ختم ہوتے ہی بیشتر کرکٹرز رمضان کے مہینے میں عمرے کی سعادت حاصل کرنے سعودی عرب پہنچ گئے ہیں، ان کرکٹر میں سابق کپتان بابر اعظم بھی شامل ہیں۔
بابر اعظم نے رحمتوں کے مہینے میں عمرے کی سعادت حاصل کرلی ہے جس حوالے سے انہوں نے باقاعدہ انسٹاگرم پر تصویر اور ویڈیو شیئر کی۔