وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں 9 مئی کے واقعات میں پاکستان تحریک انصاف کے براہ راست ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں وفاقی وزراء کے علاوہ پیپلز پارٹی کے سینئر
رہنما نوید قمر اور شیری رحمان جبکہ مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اعجاز الحق بھی شریک ہوئے۔
اجلاس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے نگران دور حکومت میں 9 مئی کی تحقیقات پر قائم کابینہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کی۔
ذرائع کے مطابق رپورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے 9 مئی میں براہِ راست ملوث ہونے کا انکشاف کیا گیا، رپورٹ کی روشنی میں وفاقی کابینہ نے قانون سازی کرنے کا فیصلہ بھی کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ اراکین نے متفقہ طور پر نو مئی میں ملوث عناصر کے خلاف مقدمات جلد منطقی انجام تک پہنچانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق کابینہ اراکین کا کہنا تھا کیپیٹل ہل میں ملوث عناصر کو سزا ہوئی تو 9 مئی کے مجرمان کو اب تک سزا کیوں نہ ہوئی۔