لاہور میں مرغی کے گوشت کی گزشتہ روز کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے، فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت 300 روپے سے تجاوز کر گئی۔
برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت 577 روپے فی کلو پر برقرار ہے، واضح رہے کہ چار روز میں مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت میں 18 روپے کی کمی ہوچکیہے۔
زندہ برائلرمرغی کا تھوک ریٹ 384 روپے کلو جب کہ زندہ مرغی کا پرچون ریٹ 398 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے۔
فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت میں مزید ایک روپے کا اضافہ ہو گیا ہے جس سے فی درجن قیمت 301 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
مختلف شہروں میں مرغی کا گوشت 650 سے 750 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے جبکہ گزشتہ روز اسلام آباد میں فارمی انڈے 340 روپے درجن فروخت ہو رہے تھے۔