اسٹیٹ بینک آف پاکستان، بینکس اور دیگر مالیاتی ادارے 25 دسمبر کو یوم قائداعظم اور کرسمس کے موقع پر بند رہیں گے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری اعلامیہ کے مطابق 25 دسمبر بروز بدھ قائداعظم کے یوم پیدائش اور کرسمس ڈے کے موقع پر سرکاری ونجی مالیاتی ادارے بند رہیں گے۔
یاد رہے کہ 25 دسمبر کو یوم قائداعظم سرکاری سطح پرمنایا جاتا ہے اور اسی روز مسیحی برادری کرسمس کا تہوار بھی مناتی ہے، 25 دسمبر کو ملک بھر میں عام تعطیل ہوتی ہے۔
اس سے قبل سندھ حکومت 25 دسمبر کو بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کرچکی ہے۔
صوبائی حکومت نے مسیحی ملازمین کے لیے کرسمس کی مد میں 26 دسمبر کو چھٹی کا اعلان بھی کیا ہے، دونوں تعطیلات کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا جاچکا ہے۔
واضح رہے کہ سندھ حکومت نے سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر 27 دسمبر کو بھی عام تعطیل کا اعلان کیا ہے، صوبائی حکومت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں تمام سرکاری اور نیم سرکاری دفاتر اس روز بند رہیں گے تاہم عام تعطیل کے باوجود بینک کھلے رہیں گے۔