ینگ ڈاکٹرز نے سندھ بھر میں ایک بار پھر ہڑتال کرتے ہوئے او پی ڈیز کو بند کردیا ہے۔
سندھ بھر میں ینگ ڈاکٹرز نے ایک بار پھر ہڑتال کردی ہے جس کے باعث کراچی کےجناح، سول، این آئی سی ایچ، این آئی سی وی ڈی، لیاری اور جنرل اسپتالوں کی او پی ڈیز اور او ٹیز بند پڑی ہیں، ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کے باعث علاج کے لیے آنے والے مریض پریشان ہیں۔
مزید پڑھیں: سندھ حکومت نے ینگ ڈاکٹرز کا الاؤنسز میں اضافے کا مطالبہ مان لیا
ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے تنخواہ اور دیگر مراعات پنجاب اور خیبرپختونخوا کے برابر کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی، لیکن اس کا نوٹیفیکشن جاری نہیں کیا گیا۔
دوسری جانب خالی اسامیوں پر تقرریوں کے مطالبات پر بھی عمل نہیں کیا گیا۔
احتجاجی ڈاکٹرز کے مطابق انہوں نے حکومتی یقین دہانی پر ہڑتال ختم کرکے مہلت دی لیکن کچھ نہیں ہوا، لہذا تمام او پی ڈیز کے ساتھ ساتھ او ٹیز بھی بند رہیں گے۔