ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز کا سنسنی خیز فائنل کل پاکستان چیمپیئنز اور جنوبی افریقہ چیمپیئنز کے مابین کھیلا جائے گا، جس کا شائقین کو شدت سے انتظار ہے۔
دوسرے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ چیمپیئنز نے ایک ناقابل یقین مقابلے میں آسٹریلیا چیمپیئنز کو صرف ایک رن سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔ جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 186 رنز بنائے۔ اننگز میں مورنی وین ویک نے 76 رنز اور اسٹمس نے 57 رنز کی شاندار انفرادی کارکردگی دکھائی۔
جواب میں آسٹریلیا کی ٹیم نے زبردست کھیل پیش کیا، لیکن ہدف سے محض ایک رن پیچھے رہ گئی۔ آسٹریلوی ٹیم مقررہ اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز تک محدود رہی۔
واضح رہے کہ پہلے سیمی فائنل میں بھارت چیمپیئنز نے پاکستان چیمپیئنز کے خلاف کھیلنے سے انکار کر دیا تھا، جس کے باعث پاکستان کی ٹیم براہِ راست فائنل میں پہنچ گئی تھی۔
.اب کل کا فائنل پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ایک دلچسپ اور یادگار ٹکراؤ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے