پی ایس ایل سیزن فور کا میلہ آج دبئی میں سجے گا جس کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں عالمی شہرت یافتہ فنکار پرفارمنس پیش کریں گے۔
پی ایس ایل سیزن فور کی افتتاحی تقریب میں جنون گروپ جذبوں میں جنون کے سرُ بکھیرے گا، آئمہ بیگ دلوں کے تاربجائیں گی جب کہ فواد خان ایونٹ کا ٹائٹل سانگ گا کر رنگ جمائیں گے۔ انگلش بینڈ بھی شائقین کا لہو گرمائیں گے۔
پی ایس ایل کے افتتاحی میچ میں لاہورقلندرز اور دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ مد مقابل ہوں گی، دونوں ٹیمیں کئی تبدیلیوں کے ساتھ جیت کا عزم لئے میدان میں اتریں گی، اسلام آباد یونائیٹڈ کئی بڑے نام گنوا چکی، اب فہیم اشرف، حسین طلعت، آصف علی اور شاداب خان پر انحصار ہوگا۔
واضح رہے کہ ایونٹ میں مجموعی طور پر 34 میچز کھیلیں جائیں گے، دبئی، ابوظہبی اور شارجہ میں 26 میچزجب کہ فائنل سمیت 5 میچز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم اور 3 میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہوں گے۔