پنجاب کے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں زہریلی چیز کھانے سے ایک ہی خاندان کی چار خواتین جاں بحق ہو گئیں۔
ٹوبہ ٹیک سنگھ کے علاقہ 351 گ ب میں زہریلی چیز کھانے سے ماں اور تین بیٹیاں جاں بحق ہو گئیں۔ پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق ماں سمیت چار بچیوں نے زہریلی چیز کھائی تھی تاہم لاشوں کے پوسٹ مارٹم کے بعد ہی حتمی رپورٹ جاری کی جائے گی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے زہریلی چیز کھانے سے ہونے والی ہلاکتوں کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کر لی جب کہ واقعہ کی بھی فوری تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔
عثمان بزدار نے واقعہ کی جامع انکوائری کر کے رپورٹ پیش کرنے اور ہلاکت کے واقعہ کی وجوہات کا تعین کرکے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔
گزشتہ ماہ کراچی میں زہریلا کھانا کھانے سے ایک ہی خاندان کے 5 بچے اور اُن کی پھوپھو جاں بحق ہو گئے تھے۔